کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں زرعی شعبے کی بحالی اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (جی سی آئی) کے ذریعے زرعی سہولتکاری اور پائیدار ترقی کے اقدامات جاری ہیں، جو صوبے میں زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں صفِ اوّل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عسکری بینک نے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ساتھ بلوچستان میں زرعی ترقی کے لیے تزویراتی تعاون کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت بلوچستان کے کسانوں کو زرعی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے تین ارب روپے کی بلا سود زرعی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاری کے فروغ، جدید زرعی طریقوں کے استعمال اور دیہی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت بلوچستان میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے زرعی فارمنگ کے ساتھ ساتھ نان فارم سرگرمیوں کے لیے بھی مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہو اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

اس موقع پر عسکری بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاء اعجاز نے کہا کہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ساتھ یہ تعاون بلوچستان کے محروم کسانوں کی مدد اور ان کی خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینک زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق یہ اشتراک بلوچستان کے زرعی شعبے کے لیے پہلا اہم قدم ہے اور یہ صوبے کی مجموعی معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بلوچستان میں زرعی ترقی کا یہ نیا باب معاشی خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے صوبے کی دیہی معیشت مضبوط ہوگی اور زرعی شعبہ قومی ترقی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلوچستان میں کسانوں کی کے لیے

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان