---فائل فوٹوز

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو جھانسہ دےکر کچے کے علاقوں میں بلایا جاتا تھا اور اغواء کر لیا جاتا تھا، ہم نے عہد کیا کہ کچے کے علاقے میں ریاستی رٹ کو بحال کرنا ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاوان کی رقم سے اسلحہ خریدا گیا، پولیس کی کوتاہی تھی کہ ڈاکو وہاں آباد ہوئے، یہ سلسلہ منظم جرائم بن گیا، ڈاکوؤں کے پاس پولیس سے بہتر اسلحہ تھا، پولیس نے اس کے باوجود بہت کوشش کی، آج ڈاکو مارے بھی جا رہے ہیں اور سرینڈر بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، کراچی میں جرائم کو کنٹرول کیا گیا، شہر میں نو گو ایریا تھا جس کو ختم کیا گیا، بدقسمتی سے چند سالوں میں کچے میں پولیس اور اسٹیٹ کی رٹ کمزور ہوئی، ماضی میں وہ وقت بھی آیا کہ 100 مغوی کچے میں موجود تھے، لالچ کی وجہ سےکچے میں اغواء برائے تاوان کے گھناؤنے کام نے مزید جڑیں پکڑیں، ڈاکوؤں نے جدید اور مہلک اسلحہ جمع کیا ہوا تھا۔

آئی جی سندھ کا مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کی سیکیورٹی واپس لینے پر لاعلمی کا اظہار

گزشتہ رات سے اسلام آباد میں ہوں، واپس جاکر دیکھوں گا: آئی جی سندھ جاوید عالم

انہوں نے مزید کہا کہ کچےکا علاقے ایک بڑا مسئلہ تھا، اغوا برائے تاوان کے کیسز بڑھ گئے تھے، سستی چیزیں کی لالچ دے کر یا خاتون کی آواز میں بات کر کے لوگوں کو بلوایا جاتا اور اغواء کر لیا جاتا، کے پی، بلوچستان اور پنجاب سے بھی لوگوں کو بلوا کر اغواء کیا جاتا تھا، سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے اسے استعمال کیا جاتا تھا۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ آئی جی بننے کے بعد عزم کیا کہ کچے سے ڈاکوؤں کے قبضے کو ختم کرنا ہے، سندھ پولیس بہترین فورس ہے، وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ کی سپورٹ حاصل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جاوید عالم جاتا تھا کہ کچے

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن