کٹی پتنگ پکڑتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق،جبکہ مختلف حادثات میں 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لاہور میں بسنت کی پہلی رات 25 سالہ نوجوان علی رشید کٹی پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق جبکہ بائیک پر حفاظتی راڈ کے باوجود ڈور سے زخمی ہونے ڈور پھرنے اور چھتوں سے گرنے کے باعث تین کمسن بچوں سمیت اب تک 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور ڈی ایچ اے 5 میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 21 سالہ رافیع تنویراورگلشن راوی میں 45سالہ شبیرزخمی،دونوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا،دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ، بائیک پر حفاظتی راڈ بھی لگا ہوا تھا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔