لاہور؛ بسنت پر حادثات اور ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہوگیا۔ گلشن راوی کے علاقے میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔ ڈیفنس فیز 5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، رافع تنویر گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بسنت پر حاثات اور ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کیلئے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ رات 12 بجے کے بعد بسنت کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی۔
راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص زخمی ہوگیا۔ لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہوگیا۔ گلشن راوی کے علاقے میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔ ڈیفنس فیز 5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، رافع تنویر گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، گلشن راوی میں ڈور پھرنے سے 45 سالہ شبیر زخمی ہوا، متاثرہ شخص کے چہرے اور ناک پر ڈور پھری جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈور پھرنے سے کے علاقے میں زخمی ہوگیا رافع تنویر گلشن راوی پر ڈور
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔