پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بدعنوانی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ازبکستان کی اینٹی کرپشن ایجنسی (ACAU) اور پاکستان کے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (NAB) نے بدعنوانی کے خلاف مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ دستخط دفتر اعلی اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران ہوئے، جس سے دونوں ممالک کے اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن (UNCAC) سے وابستگی اور مشترکہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔یہ مفاہمت کی یادداشت NAB کے ڈپٹی چیئرمین، جناب سہیل ناصر، اور صدر ازبکستان کے مشیربرائے خارجہ پالیسی ، عبد العزیز کامیلووکے نمائندے نے سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کی اس معاہدے میں دونوں ایجنسیوں کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی، تعاون اور استعداد کارمیں اضافے کےلیے ایک جامع لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہے تاکہ بدعنوانی کے تدارک میں مدد مل سکے۔اس تعاون کے اہم پہلوؤں میں دونوں ممالک میں بدعنوانی کے طریقہ کاراور جدید رحجانات کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔ اس میں فنی و منہجی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہر ین اور افرادی قوت کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ فارنزک، اثاثوں کی تفتیش، فارنزک انجینئرنگ اور منی لانڈرنگ کے شعبے میں معاون ہیں۔ اس تعاون میں صلاحیتوں کی تعمیر اور عوامی آگاہی کے پروگرام بھی شامل ہیں۔دونوں ممالک کی اینٹی کرپشن ایجنسیوں کے سربراہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمت کی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کرے گی اور احتساب کے عمل کی افادیت کو بڑھائے گی۔ڈپٹی چیئرمین NAB نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اقتصادی ترقی اور اعتماد عامہ کے حصول کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالی جرائم اور غیر قانونی اثاثوں کی سرحد پار نوعیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر جامع معاونت ضروری ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات میں ایک اہم قدم ثابت ہوں گے اور دونوں ممالک کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ شفافیت اور اچھے حکومتی نظام کو فروغ دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفاہمت کی یادداشت بدعنوانی کے دونوں ممالک
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔