وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی امامبارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں دھماکے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، پوری قوم متحد ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔