دہشتگرد حملوں کے بعد بلوچستان میں سیکورٹی اقدامات مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبے میں نوشکی کے سوا تمام علاقوں اور اہم شاہراہوں پر حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور سیکورٹی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں بھی صورتحال کو کنٹرول میں لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ترجمان شاہد رند نے صوبائی وزرا علیٰ مدد جتک، میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے ہمراہ بتایا کہ 31 جنوری کو بلوچستان میں دہشتگردوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا گیا، تاہم نوشکی میں حالات قابو میں کرنے میں کچھ وقت لگا۔
شاہد رند نے بتایا کہ ان حملوں میں 36 عام شہری اور سیکورٹی فورسز کے 22 اہلکار شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، آر پی جی اور اینٹی ایئر کرافٹ گنز بھی برآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تھانوں پر حملوں میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ شاہد رند کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ نوشکی جیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ صوبے کی 2 جیلوں پر حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
حمزہ شفقات نے کہا کہ صوبے میں نوشکی کے سوا تمام علاقوں اور شاہراہوں پر حالات قابو میں ہیں۔ ان کے مطابق پولیو مہم بدستور جاری رہے گی اور آٹھویں جماعت اور میٹرک کے امتحانات بھی معمول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حمزہ شفقات نے کہا کہ انہوں نے کے مطابق بتایا کہ
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔