سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260206-8-5
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ملک میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مملکت کے قیمتی اونٹوں کے ریوڑوں کا بہتر انتظام کیا جانا ہے۔اے ایف پی کے مطابق وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اس شعبے میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور اونٹوں سے متعلق ایک قابلِ اعتماد ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے گا۔منگل کے روز وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں اس پاسپورٹ کی تصویر بھی شامل کی گئی، جو سبز رنگ کا ہے، جس پر سعودی قومی نشان اور سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔2024 کے اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں اونٹوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ ہے۔اونٹ صدیوں سے عرب دنیا میں نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں، جبکہ یہ جانور اپنے مالکان کے لیے وقار اور سماجی حیثیت کی علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ اسی روایت نے ایک منافع بخش افزائشی صنعت کو جنم دیا ہے۔سعودی عرب میں ہر سال منعقد ہونے والے تہواروں کے دوران اونٹوں کے حْسن کے مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں شوقین افراد اپنے اونٹوں پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔تاہم بعض بددیانت افراد غیر قانونی طریقوں سے برتری حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :