بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ فیملی کو دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی کو دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی تھی، جسے وزیراعظم کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی مرکزی رہنما بشمول اپوزیشن اتحاد مذاکرات سے ہی مثبت نتائج کے خواہاں ہیں،
بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ وصول کرلی، رپورٹ ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے وصول کی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا اڈیالہ جیل میں مکمل معائنہ کیا گیا، ماہر امراضِ چشم نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تفصیلی طبی جانچ کی۔
بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی، ماہرین نے اسپتال میں فالو اَپ علاج کی سفارش کی، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پمز منتقل کیا گیا، علاج ان کی رضا مندی سے کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تجویز کردہ طریقہ علاج کامیاب رہا، بانی پی ٹی آئی کا آپریشن تھیٹر میں علاج تقریباً 20 منٹ میں مکمل کیا گیا، وہ علاج کے بعد مستحکم تھے، معمول کی ہدایات کے ساتھ انہیں ڈسچارج کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی کی میڈیکل رپورٹ کیا گیا
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔