اسلام آباددھماکہ، پیوٹن کے صدر، وزیرِاعظم پاکستان کو تعزیتی خطوط
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد (طارق سمیر) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباددھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیںروسی سفارتخانے کے مطابق اپنے خطوط میں صدرپیوٹن نے کہاکہ عبادت کے دوران لوگوں کا قتل کیا جانا دہشت گردی کی وحشیانہ اور غیر انسانی فطرت کا ایک اور ثبوت ہے،میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روس کی آمادگی کا اعادہ کرتا ہوں۔روسی صدر نے لکھاکہ میری دلی ہمدردی اور حمایت اُن خاندانوں اور عزیزوں تک پہنچائیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں کااظہار کیا۔روسی صدر کا اسلام آباددھماکے پر صدراور وزیرِاعظم پاکستان کوتعزیتی خطوط عبادت میں لوگوں کا قتل دہشتگردی کی وحشیانہ اور غیر انسانی فطرت کا ایک اور ثبوت ہے،صدرپیوٹندہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں،پیوٹن
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :