لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ سیاسی لوگ بیٹھتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے، ہم نے جمہوری انداز سےپر امن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے بسنت کو ملتوی کیا جانا اچھا ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کئی بار مولانا فضل الرحمان کے پاس آچکے ہیں، کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے۔

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اپنےمطالبےپرقائم ہیں اور 8 فروری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے کوئی جلسہ یا جلوس رکھا ہے تو اسے منسوخ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آج تک اپوزیشن کی اپیلیں عدالت اور ٹریبونل میں ہیں، حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھاکہ محمود اچکزئی شہباز شریف

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری