عمران خان کی صحت سے متعلق شدید تحفظات ہیں: راجہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے معزز شہری ہیں اور ہمیں ان کی صحت سے متعلق شدید تحفظات ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کیا پولیس کو حق ہےکہ پرامن مظاہرین کو ڈنڈے مارے، تھانوں میں بند کرے، فرعون پر بھی ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا حکومتیں لوگوں کو حق دینے کے لیے ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے معزز شہری ہیں، ان کے کچھ حقوق ہیں جن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پہلے کہا گیا بانی بیمار ہی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے سخت تحفظات ہیں، عمران خان سے ملاقات سے کیا ہو جائے گا؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ان کی فیملی کا حق ہے، کسی سے نہ ڈریں، کیا ایک بزرگ سیاستدان کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے نہیں دیا تھا؟ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا کہنا تھا ہم نے 8 فروری کو احتجاج کرنا ہے، 8 فروری کا پرامن احتجاج ہے, ہم نے تو نہیں کہا کہ زبردستی ٹریفک بند کریں گے، دکانیں بند کریں گے، لوگوں کو کیوں اٹھا رہے ہیں، یہ تو فاشزم میں ہوتا ہے۔حکومت سے پہلے بھی ہم نے سوال کیا کوئی جواب نہیں آیا، پارلیمنٹ کو غیر متعلقہ کر دیا گیا ہے، یہ عقلمندانہ کام نہیں، ہمیں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ چلے جائیں، سیاستدانوں کو سیاست سے محروم کرنا، بیان دینے سے روکنا بھی ظلم ہے، اگر نواز شریف کے ساتھ ایسا ہوتا تو میں ان کے حق میں بھی بولتا، چئیرمین صاحب آپ حکومت کو حکم کریں، ایوان کو غیرمتعلقہ نہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا کہنا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔