زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 21 ارب 33 کروڑ ڈالر سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم بڑھ کر 16 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی، جو 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر گھٹنے کے بعد 5 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو ملا کر ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان کے کل ذخائر بڑھ کر 21 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ ذخائر میں لاکھ ڈالر
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔