امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما کی نہایت نامناسب ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پرشیئر کردی جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو ایک انتہائی متنازع، انتخابی سازشی پوسٹ کا حصہ تھی جس میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد الزامات بھی شامل تھے۔

ٹرمپ کی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو غیر اخلاقی، نسلی امتیاز پر مبنی اور بدترین رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریپبلکن سینیٹر ٹم اسکاٹ نے اسے صدر کی جانب سے دیکھائی جانے والی سب سے زیادہ نسل پرستانہ چیز قرار دیتے ہوئے ویڈیو کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اس ویڈیو کے آخری حصے میں باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کو ایک جنگل میں نامناسب روپ میں دکھایا گیا ہے۔

اس تصویر میں دو بندروں کی شکلوں کو باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی تصویر سے تبدیل کیا گیا ہے جس پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔
 

This is overt racism.

Full stop. There’s no ‘misinterpretation’ and no excuse. This is who he is, who he’s always been, and why he should never be anywhere near power again. And there’s a reason the tapes from The Apprentice have never been released. https://t.co/pBwZi5Yjaj

— Adam Parkhomenko (@AdamParkhomenko) February 6, 2026

نامور ڈیموکریٹ رہنما بھی صدر ٹرمپ کے اقدام پر عدم اعتماد کا اظہارِ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ہر امریکی خاص طور پر ریپبلکن رہنماؤں کو بھی اس کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔

ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس نے تنقید کو “جعلی غم و غصہ” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ایک انٹرنیٹ پر وائرل میم ہے جس میں ٹرمپ کو جنگل کا بادشاہ یعنی شیر اور ڈیموکریٹس کو رعایا کے طور دکھایا گیا۔

تاہم سخت تنقید کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے ابتدائی مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو غلطی سے شیئر کی گئی تھی جسے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی متنازع پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا Black History Month منا رہا ہے اور اوباما ملک کے پہلے سیاہ فام صدر تھے۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: باراک اوباما اور

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی