Jasarat News:
2026-07-24@04:02:39 GMT

گندم بحران ، معطل فوڈ انسپکٹر دوبارہ ٹیم میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایف سی حیدرآباد نے ماضی میں گندم بحران پیدا کرانے اور بیوپاریوں سے مبینہ بھاری رشوت لیکر گندم کی گاڑیاں چھوڑنے کی شکایت پر سیکریٹری خوراک سندھ کی جانب سے کء بار معطل ہونے والے فوڈ انسپکٹر نعمان قریشی کو ٹیم میں شامل کرکے میدان میں اتار دیا ذرائع کے مطابق فوڈ انسپکٹر نعمان قریشی افسران کا کماؤ پوت ہونے کی وجہ سے ہر بار اپنی تعیناتی حیدرآباد کرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور دیگر ساتھی فوڈ انسپکٹرز پر محکمہ خوراک کے اعلی افسران سے ذاتی تعلقات کا رعب دکھا کر انہیں اکثر دباؤ میں رکھتا ہے فوڈ انسپکٹر نعمان قریشی کے مبینہ غلط کاموں میں اس کا ساتھ نہ دینے والے فوڈ انسپکٹرز اور عملے کے لئیے مشکلات پیدا کرنے کا ماہر بتایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق فوڈ انسپکٹر نعمان قریشی ماضی میں بھی ناکے لگا اندرون سندھ سے آنے والی گندم کی گاڑیوں کو شہر سے باہر زبردستی روک کر بیوپاریوں کو بلیک میل کرکے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرتا رہا ہے جس کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا رہے ہیں مبینہ کرپشن میں ملوث فوڈ انسپکٹر نعمان قریشی کو ڈی ایف سی حیدرآباد کی ٹیم میں شامل کرنے پر عوامی حلقوں میں تشویش پاء جاتی ہے اس ضمن میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فوڈ انسپکٹر نعمان قریشی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے تاکہ گندم آٹا بحران پیدا کرکے ماضی کی طرح مال بٹورنے سے باز رکھا جاسکے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ آٹے کے نرخ کم کرانے میں مکمل طور پر ناکام آٹا140 سے 145روپے کلو فروخت ہونے لگا،رمضان المبارک سے جہاں چینی، تیل گھی، سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے وہی آٹے کے نرخ میں ہوش ربا اضافہ ہورہا ہے ضلعی انتظامیہ دس کلو آٹے کی قیمت1070روپے مقرر کی تھی جس پر عمل درآمدنہ ہونے پر کاروائی کا اعلان بھی کیا تھا لیکن تاحال ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اس میں مکمل طور پر ناکام ہیں ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن