سی ای او واٹر کارپوریشن کا خواتین افسران و ملازمین کیلیے ورکشاپ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) کے جینڈر سیل کے زیرِ اہتمام خواتین افسران و ملازمین کے لیے ایک اہم اور تاریخی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں صنفی آگاہی کو فروغ دینا اور ادارے میں محفوظ، مثبت اور امتیاز سے پاک کام کے ماحول کو یقینی بنانا تھا۔ ورکشاپ کا انعقاد ‘‘مساوات، شمولیت اور محفوظ کام کی جگہ’’ کے عنوان سے سال 2026 ء کے تناظر میں کیا گیا۔ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی تھے۔ اس موقع پر سی ایچ آر او نیئر، سی سی او حارث سرفراز، سی آئی ٹی او سادات انور، انچارج جینڈر سیل مریم امجد اور کمیونیکیشن ماہر ماہم مہر بھی موجود تھیں۔ ورکشاپ میں الٰہی بخش بھٹو، تحسین الرحمان، امین تغلق، ساجد نظام، غضنفر علی خان سمیت دیگر افسران اور بڑی تعداد میں خواتین افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو صنفی مساوات، ورک پلیس پر ہراسانی کے خلاف قانون 2010ء، خواتین کے حقوق و فرائض، شکایات کے اندراج کے طریقہ کار، رپورٹنگ میکنزم اور جینڈر سیل کے کردار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ورکشاپ کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، انہیں ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ادارے میں مؤثر شکایتی نظام سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکت کرنے والی خواتین افسران و ملازمین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے کہا کہ وہ تمام خواتین افسران و ملازمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین افسران و ملازمین
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔