میرپور خاص پولیس کی کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار کرلیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(جسارت نیوز )پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار، منشیات اور چوری شدہ بکریاں برآمد ،ایڈوکیٹ چوہدری شہزاد قتل کیس میں مزید تین ملزموں کی گرفتاری کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہوگء تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر میرپورخاص پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو روپوش ملزمان سمیت مجموعی طور پر گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد عثمان خاصخیلی، وسیم قائمخانی، الکریم عرف شیر بگھیو، جہانزیب مکرانی، شاہنواز چانڈیو، علی حسن عرف پپن چانڈیو، اعجاز شیدی، منظور عرف فوٹو چانڈیو، سلیمان مری اور عمران مکرانی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین کلوگرام سے زائد چرس، شراب، آئس اور چوری شدہ بکریاں برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا دوسری جانب میرپورخاص کے مشہور بلڈر و ایڈووکیٹ شہزاد چوہدری کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت، گزشتہ روز 3 ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایک اور کاروائی میں مزید 03 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، کل 09 نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے استعمال کیا گیا اسلحہ برآمد کر لیا یاد رہے مندرجہ بالا ٹیم نے پہلے بھی اسی کیس میں نامزد ملزمان 1.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کر کے خلاف
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔