بسنت خونی کھیل ، جانی نقصان کی ذمے دار وزیر اعلیٰ ہونگی ، جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بسنت منا نا درحقیقت انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ بسنت ایک خونی کھیل بن چکا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس خطرناک کھیل کے نتیجے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومت ہوش کے ناخن لینے کے بجائے دوبارہ وہی غلطی دہرانے پر تْلی ہوئی ہے۔محمد جاوید قصوری نے اپنے بیان میں کہا کہ تین روزہ بسنت کے انعقاد سے نہ صرف شہری زندگی مفلوج ہو جائے گی بلکہ کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ جائے گا۔ دیہاڑی دار طبقہ اور محنت کش پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں شہر کو تین دن کے لیے بند کر دینا غریب دشمن اقدام ہے۔ مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائے گا، جبکہ لوگوں کے پاس پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے پیسے نہیں ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت کا یہ فیصلہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے نام پر شہر میں لاقانونیت، ہلڑ بازی اور خونی ڈور کا استعمال عام ہو جاتا ہے جس سے معصوم شہریوں، بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ماضی کے تلخ تجربات ہمارے سامنے ہیں، مگر افسوس کہ حکومت ان حقائق کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تین روزہ بسنت سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ پہلے ہی معاشی حالات انتہائی خراب ہیں۔پورے شہر کی پولیس فورس کو اس کی نگرانی پر لگا دیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ چند سہیلیوں کی مشاورت کے بعد پورے صوبے کو چلا رہی ہیں۔ عوامی مسائل، امن و امان اور معاشی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے ایسے غیر سنجیدہ فیصلے کیے جا رہے ہیں جن کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑتا ہے۔ کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب براہ راست ذمہ دار ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔