data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260207-01-12
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے پاکستان کے تاجروں کو 10 سال کے لیے ٹیکس استثنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی حجم میں اضافے اور دونوں ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،ازبکستان کے شرکار کو خوش آمدید کہتا ہوں، دونوں ممالک میں اقتصادی تعلقات اورتجارتی روابط میں اضافہ خوش آئند ہے، نجی شعبوں کے درمیان 3ارب40کروڑڈالر کے سمجھوتوں پرعملدرآمد اہم پیشرفت ہے، گزشتہ بزنس فورم کی بدولت باہمی تجارتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اقتصادی تعاون اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس فورم ایک مؤثر پلیٹ فورم ہے، گزشتہ ایک سال میں 450ملین ڈالر کی تجارتی سرگرمیاں ممکن ہوئیں، دونوں ممالک میں باہمی تجارت کے مزیدفروغ کی صلاحیت موجود ہے، باہمی تجارت کا حجم2ارب ڈالرتک لے جانے پراتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم نے آگاہ کیا کہ ازبکستان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت، ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے ازبک صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں ازبکستان کی مجموعی پیداوارگزشتہ10سال میں دوگنا ہوئی، ازبک قیادت نے85لاکھ افراد کو غربت سے نکالا، بیروزگاری میں کمی کی، ہم ازبک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا محفوظ اورپرکشش ماحول فراہم کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان ازبکستان میں پلانٹس لگانے کے خواہاں ہیں، ٹیکسٹائل پلانٹس سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ ہوگا، قدرتی وسائل،صحت،ٹرانسپورٹ اورسیاحت میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا، ازبکستان میں چاول اورآلو کی مانگ کو پورا کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ازبک تاجرحضرات تجاویز لائیں،بیوروکریسی کسی قسم کی رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی وزیراعظم شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، پاکستان اورازبکستان کے درمیان تعلقات کثیرالجہتی شکل اختیار کرچکے ہیں، بزنس فورم میں معاہدوں پرعملدرآمد سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ازبک صدر نے کہا کہ ازبک حکومت اورعوام پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے سرمایہ کاری، تاجرایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہورہے ہیں، بزنس فورم اوردورے سے دونوں ممالک میں تجارتی تعاون کووسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آلات جراحی،ادویات کی تیاری میں تعاون فراہم کریں گے،ٹیکسٹائل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کی جائیں گی، ازبکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول دستیاب ہے۔ ازبک صدر نے کہا کہ چین، کرغزستان اورازبکستان پراین ایل سی سے تجارتی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں، پاکستانی تاجروں کو10سال کے لییٹیکس سے استثنا دیا جائے گا، صحت کے شعبے میں بھرپورتعاون کے لیے تیار ہیں، 2026 باہمی تعاون پرمبنی شراکت داری کے فروغ کا سال ہوگا۔ پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم کے دوران تاشقند لیدر زون کے قیام معدنیات اورکان کنی کے شعبوں میں تعاون کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواراوربرآمدات کے فروغ کے باہمی سمجھوتے کا بھی تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر زراعت، لائیو اسٹاک، ڈیری فارمنگ اورطبی شعبے میں باہمی تعاون کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزا ئیوف پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کر رہے ہیں، دوسری تصویر میں صدر زرداری انہیں نشان پاکستان سے نواز رہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ازبکستان کے دونوں ممالک میں تعاون بزنس فورم نے کہا کہ کہا کہ ا کے فروغ کے لیے

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی