اسلام آباد دھماکا؛ مختلف ممالک کی مذمت، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خودکش دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترکیہ کی جانب سے جاری بیان میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیںاسلام آباد؛ امام بارگاہ خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، حکومتی ذرائع
اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خودکش دھماکے پر شدید صدمہ اور افسوس ہوا ہے اور اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جرمن سفیر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ روسی سفارت خانے نے خودکش حملے کو سفاکیت قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ اور مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکے میں 32 نمازی شہید اور 162 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 29 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مذمت کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا اظہار کیا اسلام آباد دھماکے کی
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،