data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:  ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا قانونی ریلیف دیتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی ہے اور اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد نجف حمید کو فوری طور پر گرفتاری کے خدشے سے نجات مل گئی ہے، جب کہ کیس میں مزید پیش رفت آئندہ سماعت سے مشروط کر دی گئی ہے۔

عدالت عالیہ میں اس معاملے کی سماعت کے دوران نجف حمید کی جانب سے دائر درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے اور ان سے جواب طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ جب تک کیس کا تفصیلی جائزہ نہیں لے لیا جاتا، تب تک اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو گا۔ اس فیصلے کے تحت نجف حمید کے خلاف جاری گرفتاری کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد نجف حمید کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل کے 24 جنوری کو سنائے گئے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے دوران یہ معاملہ جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو پیش ہوا، جہاں نجف حمید ذاتی حیثیت میں عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران عدالت نے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے اور فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے