data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں پہلی بار اس نوعیت کی پچ دیکھ رہے ہیں اور ٹیم اپنی حکمت عملی پر عمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بولرز ابتدائی اوورز میں دباؤ ڈال کر مخالف ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز تین میچز کھیلے جائیں گے، جس سے شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن کیا تھا، تاہم میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کے باعث ٹاس کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔ موسم کی صورتحال میچ کے نتیجے پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

آج کھیلے جانے والے دیگر میچز میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے ہوں گے جبکہ بھارت کی ٹیم امریکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایونٹ کے آغاز پر کرکٹ شائقین کی نظریں تمام مقابلوں پر جمی ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا