ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم بارش کے بعد نمی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار سری لنکا میں پچ پر اتنی گھاس دیکھی ہے۔ ہم تین فاسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
???? TOSS & PLAYING XI ????
Pakistan win the toss and opt to bowl first against Netherlands ????
Our team for the first match of the ICC #T20WorldCup 2026 ????????#PAKvNED | #BackTheBoysInGreen | #WeHaveWeWill pic.
نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا گیم ہے، ہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھارت اور سری لنکا میں کھیل رہے ہیں اور یہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان