منی پور، ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر میں بازار، دکانیں اور تجارتی مراکز تعلیمی ادارے بند جبکہ دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں قبائلی تنظیموں کی کال پر ضلع چورا چند پور میں ہڑتال سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی تنظیموں نے ریاستی حکومت کی تشکیل میں کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل کی شرکت کے خلاف پورے ضلع میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر میں بازار، دکانیں اور تجارتی مراکز تعلیمی ادارے بند جبکہ دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ ہڑتال کی وجہ سے پورے ضلع بھر معمولات زندگی مفلو ج ہو کر رہ گئے۔ کوکی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چوراچند پور یونٹ اور جوائنٹ فورم آف سیون نے ضلع میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ضلعی ہیڈکوارٹر ٹوئی بگ میں بھی ہڑتال کی وجہ سے ضلع میں حالات کشیدہ رہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر کے اہم مقامات پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ ادھر کوکی ویمن آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے ریاستی حکومت کی تشکیل میں کوکی زو ایم ایل اے کی شمولیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
جمعرات کی شام، ٹیوبونگ جنگل کے قریب مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پتھرائو کے بعد فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2023ء میں منی پور سے ہندو اکثریتی میتی اور عیسائی اکثریتی کوکی زو قبائل کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے دوران 250سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بیشتر مسیحی ہیں جبکہ اس دوران 60ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں اور سیکڑوں گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے علاقوں کو تباہ کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہڑتال کی وجہ سے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔