data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

دونوں خواتین دبئی روانگی کے لیے امیگریشن کلیئرنس کے مرحلے میں تھیں، جہاں شبہ ہونے پر انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے کا اعتراف کیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تفتیش کے دوران غیراخلاقی نیٹ ورک سے وابستگی کا بھی انکشاف کیا، جس پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ خواتین کے سفری انتظامات کرنے والے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن میں واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس موجود ہیں، جو انسانی اسمگلنگ اور غیراخلاقی سرگرمیوں کے شواہد سمجھے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار خواتین اور مرکزی ملزم کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیٹ ورک

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار