اسلام آباد خودکش حملہ، وکلا تنظیموں کا آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع مسجد میں خود کش حملے کے بعد اسلام آباد، سندھ اور لاہور بار کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ بار کونسل نے بھی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، خودکش حملے کے پیش نظر لاہور بار کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا اعلان کیا ہے اسلام ا باد
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔