اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی سے گزشتہ تین سالوں کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی سے گزشتہ تین سالوں کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی سے گزشتہ تین سالوں کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی ،
پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشنرز اور واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ،
درخواست گزار پنشنرز کے نمائندے، سابق ڈائریکٹر ایڈمن ظفراللہ اپنے وکیل وقاص ملک ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،
پی ٹی وی حکام کے مطابق واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت کو اضافی گرانٹ کے لیے لکھ دیا جس پر غور جاری ہے،
وقاص ملک ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ پی ٹی وی میں غیر ضروری بھرتیوں اور اخراجات پر کروڑوں کے اخراجات جاری ہیں،گزشتہ دو سالوں میں پی ٹی وی کی تنخواہوں کےبجٹ میں ایک ارب 56 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اربوں روپے کی شاہ خرچیوں کے باوجود ملازمین کو پینشن سے محروم رکھا جا رہا ہے،
وقاص ملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ صرف ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہ دینے کے بہانے تراشے جا رہے ہیں،اس میں مزید کوئی قانونی نکتہ نہیں، پی ٹی وی اتھارٹیز کی صرف ہٹ دھرمی ہے،آرڈر کے خلاف جو اپیلیں دائر کی تھیں وہ خارج ہو چکیں، کہیں سے اسٹے نہیں ملا، عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، عمل درآمد نہیں کرتے تو اڈیالہ جیل بھیجا جائے، ان سے پوچھیں کہ کیا یہ شاپنگ بیگ میں کپڑے ساتھ لائے ہیں،
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنا کہ پی ٹی وی سے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں،
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی وی سے تین سال میں اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔کیس کی مزید سماعت 20 فروری کو ہو گی،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد خودکش دھماکہ کے 13 شہداء کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا اسلام آباد خودکش دھماکہ کے 13 شہداء کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،امام بارگاہ دھماکے پر تعزیت ٹی وی سی جے اے اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم صومالیہ کی پاکستان سے یکجہتی، اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں مالی اخراجات کی تفصیلات طلب اسلام ا باد ہائی پی ٹی وی سے
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔