اسلام آباد دھماکہ: پی ٹی آئی کا مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر سوگ و احتجاج کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک بم دھماکے میں درجنوں معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین (MWM) کی جانب سے 7 فروری 2026 بروز ہفتہ دی گئی ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق معصوم شہریوں، نمازیوں اور عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پارٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے اس وحشیانہ واقعے نے ایک بار پھر ریاستی سلامتی، شہریوں کے تحفظ اور انسدادِ دہشتگردی کے مؤثر اقدامات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی
پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس سانحے کے خلاف پرامن، جمہوری اور آئینی احتجاج کو عوام کا حق سمجھتی ہے۔
پارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوگ اور احتجاج کے دوران اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن طرزِ عمل کا مظاہرہ کریں۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کا راستہ روکا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ پاکستان تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ترلائی امام بارگاہ پاکستان تحریک انصاف
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ