جی ڈی اے کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260207-8-1
بدین(نمائندہ جسارت)جی ڈی اے اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے 8 فروری ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی کال پر بدین میں بھی حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کی تیاری کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ جی ڈی اے میں شامل مرزا گروپ ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی ، فنگشنل لیگ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عہدیدران اپنی اپنی پارٹیز کے اجلاس کے علاوہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں کاروباری اور شہری تنظیموں سے ملاقات کر کے آٹھ فروری کو ملک بھر میں پرامن طریقے سے مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام اور احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لیے اپیل کی گئی ہے ، اس سلسلہ میں جی ڈی اے مرزا گروپ کے رہنما حسنین مرزا ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور ، تحریک انصاف کے رہنما عزیز اللہ ڈیرو ، دیگر رہنماؤں دلبر خواجہ ، سکندر میمن ، حاجی غلام رسول میمن ، دانش نور اور دیگر کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ پر عوام کا خاموش احتجاج جعلی نظام کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، انہوں نے کہا شٹر ڈاؤن ہڑتال آئینی اور جمہوری حق ہے جبکہ پیپلز پارٹی حکومت خوفزدہ ہے اور جعلی مینڈیٹ پر قائم حکومت عوام کے اتحاد سے گھبرا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ کی حرمت کے لیے ہڑتال اور احتجاج کو کامیاب بنائے گی۔ جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے مطابق بدین میں یوم سیاہ کے موقع پر تین بجے دوپہر بدین پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، جس میں جی ڈی اے کے قائدین بھی شرکت کریں گے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ڈی اے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.