Jang News:
2026-07-24@05:09:24 GMT

دہشت گردوں کے گرد گھیرا بہت حد تک تنگ کر دیا: عطا تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

دہشت گردوں کے گرد گھیرا بہت حد تک تنگ کر دیا: عطا تارڑ

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو چند کوڑیوں کی خاطر مسلمان کا خون بہائے اس کا کیا دین کیا ایمان؟ اسلام آباد میں جو واقعہ ہوا جو لوگ اس کے ذمے دار ہیں ان کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ان کا نظریہ صرف دہشت پھیلانا ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مراکز کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ اصل مقصد دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا بہت حد تک تنگ کر دیا گیا ہے، دہشت گردی اور شدت پسندی کو ختم کریں گے، ان کا تعاقب کریں گے۔

اسلام آباد: خودکش حملہ آور کا شناختی کارڈ مل گیا، تصویر سامنے آ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار گزشتہ پانچ ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن کا پیغام لے کر نکلے ہیں، فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، پیغامِ امن کمیٹی میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء شامل ہیں، ہندو، کرسچن اور سکھ کمیونٹی کی نمائندگی بھی امن کمیٹی میں موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خودکش حملہ آور افغانستان گیا تھا، ہم ہر حال میں دہشت گردوں کا تعاقب کریں گے، دہشت گردوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، ان کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ اسپتال میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں، تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پورے ملک کی فضا سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، جو ہینڈلر اس میں ملوث تھے ان کا تعین کر لیا گیا، انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے گا، خودکش دہشت گرد کی شناخت ہو چکی، اسی سے متعلق تحقیقات آگے بڑھائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار