غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز
اسلام آبا د (آئی پی ایس )غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا۔عرب نیوز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث افراط زر کی شرح کم ہو کر 5 فیصد پر آچکی ہے، شرح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اعتماد میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے۔عرب نیوز کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپلس میں آچکا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کئی برسوں کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں،
عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت کا اعتراف کر رہی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل ملک قرار دیا گیا ہے، پاکستان میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کم لاگت رئیل ٹائم ٹرانزیکشن پلیٹ فارمز روزہ مرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔معاشی ماہرین نے عرب نیوز میں شائع مضمون کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کی بہترین عکاسی قرار دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بنیادی معاشی اشاریے تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق قومی سطح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں نمایاں برتری فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی استحکام اور اصلاحات کے تسلسل نے طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال کردیا ہے، خلیجی سرمایہ کارروں کیلئے 5G ، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اگلا مرحلہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ حکومت کی مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث پاکستان عالمی بالخصوص خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ عرب نیوز میں شائع مضمون پاکستان کو ایک ایسی معیشت کے طور پر پیش کرتا ہے جو طویل المدتی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلی جنگ عظیم کی یادگار کو مسمار نہیں کیا گیا بلکہ محفوظ بنانے کی کاوش کے تحت احتیاط سے منتقل کیا گیا ہے، سی ڈی اے کی وضاحت مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے: اعظم نذیرتارڑ اسلام آباد؛ امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم کی دھواں دھار بیٹنگ، سنسنی خیز مقابلے میں نیدرلینڈز کو پاکستان سے شکست عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی سے گزشتہ تین سالوں کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں اسلام آباد خودکش دھماکہ کے 13 شہداء کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں اداCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کا پاکستان کو
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔