data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ایک مضبوط اور خطرناک ٹیم کے طور پر منوایا ہے۔

اب تک پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مجموعی طور پر 51 میچز کھیل چکا ہے، جن میں سے 30 مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے گرین شرٹس نے ایک متاثرکن ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ اعدادوشمار نہ صرف ٹیم کی مستقل مزاجی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مضبوط حیثیت کا ثبوت بھی ہیں۔

اس میگا ایونٹ میں ایک اور نمایاں پہلو ٹیم کی قیادت ہے، جہاں سلمان علی آغا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔ سلمان علی آغا اس سے قبل 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بطور کپتان ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے 27 مقابلوں میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔

ان کی قیادت میں ٹیم نے نظم و ضبط، بہتر حکمت عملی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے شائقین کو اس ورلڈ کپ میں بھی مثبت نتائج کی امید ہے۔

ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اس عرصے کے دوران کھیلے گئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے پاکستان نے 10 میں کامیابی حاصل کی، جو ٹیم کے اعتماد اور فارم کا واضح اظہار ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف  3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ نے بھی پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور ٹیم ایک متوازن کمبی نیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں اتری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں ایک سابق بھارتی کھلاڑی کی پیشگوئی نے بھی کرکٹ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی۔ سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو روشن قرار دیا۔

ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رائے کو جذبات نہیں بلکہ خالصتاً کرکٹ کے زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔

ایشون کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اوپننگ جوڑی ہے، جس میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہوں گے، جبکہ بابر اعظم کو مڈل آرڈر میں اہم کردار سونپا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے حریف بولرز پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں ایشون نے شاہین شاہ آفریدی کی پاور پلے میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا اکانومی ریٹ 6.

5 قرار دیا، جبکہ ابرار احمد اور محمد نواز کو بھی ٹیم کے لیے مؤثر ہتھیار قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق ان تمام عوامل کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں ایک مضبوط دعوے دار کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کی قیادت ٹیم کے ٹیم کی

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت