ٹی20 ورلڈ کپ کا تیسرا میچ: بھارت کا امریکا کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکا کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے 84 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
امریکا کی جانب سے شیڈلے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ہرمیت سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا بھارت ٹی20 ورلڈ کپ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بھارت ٹی20 ورلڈ کپ وی نیوز
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔