افغان کرکٹر رحمٰن اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
افغانستان کے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے دستبرادار ہونے کا اعلان کر دیا حالانکہ چند روز قبل ہی انہیں پشاور زلمی نے بطور ڈائریکٹ سائننگ ٹیم میں شامل کیا تھا۔
گرباز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں مداحوں کو بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ان کا شیڈول بہت مصروف ہو گا اور اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
مزید پڑھیںافغان کرکٹر محمد نبی اور انکے بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر تاریخ رقم کردی
افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کرلی
افغان کرکٹرز نے یو اے ای سے میچ کی فیس زلزلہ زدگان کو دے دی
انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں، کیونکہ میرے ذاتی اور شیڈول کے حوالے سے مصروفیات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کے کام پر توجہ مرکوز کریں گے جو افغانستان میں نوجوانوں اور کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
View this post on Instagramگرباز نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اب تک افغانستان کی جانب سے متعدد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ مختلف فرنچائز لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔