سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں تھا جو کل غمگین نہ رہا ہو۔ داعش کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، نوشرہ، پشاور میں کارروائیاں کیں، ایک اہلکار رات کی کارروائیوں میں شہید ہو گئے۔ اب ثابت ہو چکا کہ داعش کے گروہ کو بھی فنڈنگ انڈیا نے کی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا، کل کا دن پاکستان کیلیے اداس دن تھا ۔کوئی گھر ایسا نہیں تھا پاکستان میں جو غمگین نہ ہو ۔ انہوں نے کہا،کل کے واقعے نے ہم سب کو ہلا دیا ہے۔  ہم شہداء اور ان کی فیملیز کیلیے دعا گو ہیں ۔ دھماکے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔  تمام ایجنسیوں نے کل رات کو کام کیا ۔ سی ٹی ڈی پشاور نے خاص طور سے  بہترین کام کیا ۔ 3 بجے رات سارے لوگ پکڑے گئے ۔ میں سی ٹی ڈی پشاور اور تمام ایجنسیوں کو کریڈٹ دینا چاہوں گا ۔ دہشتگرد خودکش کے 4 سہولت کار پکڑے گئے۔ان کا ماسٹر مائنڈ داعش کا  ہے، وہ بھی پکڑا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

 محسن نقوی نے بتایا کہ اس دھماکے کی تحقیقات میں ایجنسیوں نے مربوط کام کیا۔سیکورٹی اداروں نے دھماکے کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا ۔  نوشہرہ اور پشاور سے 4سہولت کار گرفتار کئے گئے۔ داعش افغانستان سے ساری ٹریننگ ہوئی ۔ اس وقت داعش کا ماسٹر مائنڈ ہماری حراست میں ہے۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمال کا کام کیا اتنا جلدی پکڑنا بڑی بات ہے۔ 

 محسن نقوی نے بتایا کہ صرف فتنہ الہندوستان ٹی ٹی پی نہیں بلکہ 21 دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں۔  اگر1 دھماکا ہورہا ہےتو 99 وہ ہیں جو ہم روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔  ایک اہلکار کل رات شہید ہو گیا۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے کل رات کے  چھاپوں کے دوران ایک اہلکار شہید  ہوا گیا اور کچھ زخمی ہوئے۔ افغانستان سے کام کرنے والے تمام گروہ مل کر کام کر رہے ہیں۔حملے کی منصوبہ بندی داعش افغانستان نے کی ، حملے کی منصوبہ بندی اور ٹریننگ افغانستان میں ہوئی۔ حملہ آور کی ٹریول ہسٹری کی وجہ سے مجرمان تک پہچنے ۔ چاہیے ٹی ٹی پی ، افغان طالبان یا کوئی بھی ہو ں، یہ سب ملکر کام کررہے ہیں ۔ داعش کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے ، یہ  دہشتگرد جہاں زیادہ پیسہ ملے اس کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ ان سب کا گٹھ جوڑ ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف

 محسن نقوی  نے بتایا کہ  دہشت گردوں کو پہلے 500 ڈالر ملتے تھے اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں۔  بھارت نے مئی کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد دہشتگردوں کے لئے  3 گنا بجٹ بڑھایا۔میں واضع طور پر کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارت کررہا ہے۔   ہم جنازے اٹھا رہے ہیں دنیا خاموش ہے۔ آج ہم افغانستان سے دہشت گردی کو جھیل رہے ہیں دنیاخاموش ہے، آج ہم لڑ رہے ہیں جب یہ دہشت گرد دنیا تک پہنچیں گے تو پتہ چلے گا۔ ہمارے لیے اس وقت کمیونٹی انٹیلی جنس سب سے اہم ہے ،  شہری کسی بھی سرگرمی کے متعلق اداروں کو اطلاع دیں۔

300سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے معروف اداکارانتقال کر گئے

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: افغانستان سے محسن نقوی نے داعش کا نیٹ ورک کام کیا رہے ہیں کام کر

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت