سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سفاکانہ اقدام انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی پر حملہ ہے، دہشتگردی کی مہذب اور معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ مذہبی عبادت گاہ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سفاکانہ اقدام انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی پر حملہ ہے، دہشتگردی کی مہذب اور معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ مذہبی عبادت گاہ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور سیکیورٹی ادارے سے شفاف تحقیقات، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ملک میں تمام مذہبی مقامات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطلبہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر حملہ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔