شاہراہ قراقرم؛ راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
شاہراہ قراقرم پر کوہستان کے علاقے میں راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی کو حادثہ لوئر کوہستان کے علاقے تریس بانڈہ میں پیش آیا، جہاں موٹر کار مرکزی شاہراہ سے نیچے دریائے سندھ کے کناری جا گری۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد میں غفر گلگت سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد ولد فرہان ولی، عبدالحسیب ولد عبدالجبار اور عمیر ولد نورمحمد کا تعلق چلاس سے ہے۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو پہاڑی راستوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔