Islam Times:
2026-06-02@22:25:21 GMT

کوئٹہ، سانحہ مسجد خدیجہ الکبریٰ کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کیجانب سے شہداء چوک علمدار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مظاہرین نے سانحہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں نماز جمعہ پر ہونے والے حملے کے خلاف بلوچستان کی مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں علماء کرام کے ساتھ بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے سانحہ سے متاثر ہونے والے لواحقین سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیت کے علامہ سید ہاشم موسوی، جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ دبیر حسین، قومی مرکز کے علامہ آصف حسین حسینی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ رحمت رضوانی اور علماء و عمائدین نے خطاب کیا۔

مقررین نے اسلام آباد میں پیش آنے والے سانحہ کا ذمہ دار ریاست کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ذمہ داران کی جانب سے فقط مذمتی بیانات کافی نہیں ہیں۔ سانحہ کے اصل کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے۔ کسی بھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد واقعہ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ اسلام آباد میں ہونے والے حملے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سانحہ مسجد خدیجہ الکبری کیخلاف احتجاج ہونے والے کے علامہ

پڑھیں:

بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی

گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا