data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام نے خاتون اینکر کی ماں سے متعلق معلومات دینے پر 50 ہزار امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کردیا۔ ایف بی آئی کے مطابق لاپتا خاتون کا نام نینسی گتھری ہے جو مشہور امریکی اینکر ساوانا گتھری کی والدہ ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ واضح اغوا کے بعد وہ اب بھی قید ہو سکتی ہیں۔ساوانا گتھری امریکی چینل این بی سی پر پروگرام ٹوڈے کی شریک میزبان کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہر ایک سے اپنی والدہ کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ساوانا گتھری کی والدہ نینسی گتھری کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ براہ کرم جس کے پاس بھی معلومات ہوں وہ ایمرجنسی نمبر پر رابطہ کرے۔ ایریزونا کے حکام اتوار کے روز سے ساوانا گتھری کی والدہ کی تلاش کر رہے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیش کاروں کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ لاپتہ ساوانا گتھری کی والدہ زندہ ہیں۔ سیکورٹی حکام فی الحال خون کے نمونوں اور انگلیوں کے نشانات کی جانچ اور تفتیش کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق