اسلام آباد دھماکے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
سری نگر: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران حملے کے خلاف سینکڑوں کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اندرکوٹ سوناواری میں احتجاج کے دوران پاکستان میں امام بارگاہ پر ہوئے حملے کی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی اور مرکزی سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے شیعہ برادری پر ٹارگٹ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی مذہبی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔