ملکی تاریخ میں پہلی بار پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہواہے۔سرکاری دستاویزات کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 273 ارب51کروڑ روپےکا اضافہ ہوا ہے، جولائی تا دسمبر2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں822 ارب 93کروڑر وپےوصول کیےگئے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تادسمبر2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی549 ارب41 کروڑ روپے تھی۔وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافےکے بعد فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے کردی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 76 روپے 21پیسے مقررکی گئی ۔وفاقی حکومت کی جانب سےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں25 ارب48 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پہلی ششماہی میں لیوی کی وصولی مالی سال
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔