Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:08:04 GMT

21 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے انتظامات مکمل

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

21 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے انتظامات مکمل

بہاولپور(نیوز ڈیسک) 21 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے لئے 500 کلو میٹر کا دشوار گزار ریسنگ ٹریک تیار کرلیا گیا جبکہ جیپ ریلی میں 120 سے زیادہ ڈرائیورز کی شرکت متوقع ہے، ڈرائیور حضرات اپنی اپنی گاڑیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

میر نادر مگسی کی لکی گاڑی ٹیکوما ایک بار پھر ریس کے لیے تیار جبکہ سابق چمپئین زین محمود بھی کامیابی کی ہیٹرک کے لیے پُرامید ہیں۔

جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 10 فروری ہوگا جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل معائنہ سمیت ڈرائیور کانفرس11 فروری کو منعقد ہوگی اور 12 فروری کو دل واش اسٹیڈیم قلعہ ڈیراور میں ریس کے کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔

مرداور خواتین کیٹگریز ریس کا پہلا راؤنڈ 13 فروری کو ہوگا جبکہ سٹاک کیٹیگریز ریس اور کلچرل نائٹ آتش بازی کا مظاہرہ 14 فروری کو کیا جائے گا۔

مرد خواتین کیٹگریز کا فائنل راؤنڈ ،ڈرٹ بائیک ،کوارڈ ریس،ٹرک ریس اور تقریب تقسیم انعامات 15 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فروری کو جیپ ریلی

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل