کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہونگے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہے، روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16گھنٹے جب کہ کچھ مقامات پر 20گھنٹے رہے گی۔اس کے علاوہ برازیل، جنوبی افریقا، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں اوقات 11سے 14 گھنٹے رہیں گے۔ ایسے علاقوں میں جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہو،مکہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپناسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان 2026 کی ابتدا 19 فروری کو متوقع ہے، حالانکہ چاند کے نظارے پر یہ 18 فروری کو بھی شروع ہو سکتا ہے۔ اس سال روزے کے اوقات پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوں گے، جس سے مومنین کے لیے روزہ رکھنا کچھ آسان ہو جائے گا۔ شمالی ممالک جیسے شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔