بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرنے والی لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جس میں سے ایک موضوع دوسری شادی کا بھی تھا۔دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو خواتین دوسری شادی کررہی ہیں اس کے لیے مشورہ ہے کہ جس شخص کے بچے بھی ہیں اور اس نے بیوی کو بھی چھوڑ دیا ہے تو یہ ضرور دیکھیں کہ پہلی بیوی کو چھوڑنے کی وجہ کیا تھی۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں والی ماؤں کیلئے اپنے شوہر کو چھوڑنا ایک مشکل کام ہوتا ہے، شوہر تو دوسری شادی کرکے دوبارہ بچوں اور زندگی کو سیٹ کرلیتا ہے، دوسری شادی کرنے والی لڑکی کے والدین کو یہ ضرور معلومات کرنی چاہیے کہ اس شخص کی پہلی بیوی سے علیحدگی کی وجہ کیا بنی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضرور تحقیقات ہونی چاہیے کہ جس نے پہلی بار اپنی بیوی کو چھوڑا ہے وہ دوسری اور تیسری بار بھی ایسا کرسکتا ہے، کیونکہ کسی کی فطرت نہیں بدلی جا سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی