8 فروری احتجاج، عوامی مینڈیٹ چرانے پر پہیہ جام ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام
مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،ملک ڈوب رہا ہے، سیاسی جماعتیں معاہدہ کریں، لٹیروں کو سیاست سے الگ کردیں، اپوزیشن لیڈرکی عوام سے اپیل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے ملک کے یہ حالات ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں، سوال یہ ہے کہ آئین کو فارغ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ظلم کے خلاف ہم نے کھڑا ہونا ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک خطرناک دور سے گزر رہا ہے اور ڈوب رہا ہے، سیاسی جماعتیں معاہدہ کریں، لٹیروں کو سیاست سے الگ کردیں۔ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پورے ملک میں عوام نے اپنے مینڈیٹ چرانے میں غصے کا اظہار دکانیں بند کرکے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ بھی عوام کے اس سوگ میں شامل ہوجائیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں ہم نے جذباتی نہیں ہونا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو جذباتی کیا جائے۔ آج ہم اپنی بوئی ہوئی فصل کی کٹائی کررہے ہیں اور پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں جھونک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین میں جبر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے پاکستان مشکل میں ہے، ہم نے جو کچھ کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی بھی شامل ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو بندوق کی نوک پر ہراساں کیا گیا، ہم کسی ایجنسی یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں کیونکہ دستور نے ہمیں اکھٹا کر کے رکھا ہے مگر اس کو پھاڑا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناانصافی سے ملک نہیں چلتا، آج وفاداری بیچنے والوں کو 90 کروڑ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ غریب مرتا ہے تو تیس چالیس لاکھ دے دیے جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی عوام سے
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں