آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لیے حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کے حصول کے لیے 35 ہزار درخواستیں موصول کی ہیں۔

اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مطابق اس سکیم کے تحت ضلعی آبادی، صنفی تناسب اور اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق شفاف انداز میں قرضہ جات جاری کیے جائیں گے تاکہ آزادکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو بر سرِروزگار اور معاشی سرگرمیوں میں شریک کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی سکیم منظور کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے اور مقررہ مدت میں ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آزاد سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوشل میڈیا پر یوتھ لون پروگرام سے متعلق رپورٹس کے تناظر میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ منصوبہ کابینہ کمیٹی کی سفارشات، آزادکشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی اور کابینہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد منظور کیا گیا ہے۔

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کا بنیادی مقصد آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بلاسود قرضہ جات فراہم کر کے انہیں کاروبار کے مواقع دینا اور خود روزگاری کی طرف راغب کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ذریعے قرضہ جات کی فراہمی کے لیے 10 دسمبر 2025 کو اخبارات میں اشتہار جاری کیا گیا جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر تھی۔

محکمہ کے مطابق آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے آن لائن اور دستی طور پر مجموعی طور پر 35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جو نوجوانوں کے اعتماد اور اس سکیم کی افادیت کو واضح کرتی ہیں۔ موصولہ درخواستوں کی ابتدائی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے فارم 20 فروری 2026 تک بینک آف آزاد جموں و کشمیر کو فنانسنگ کے لیے ارسال کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اب ہر نوجوان کو روزگار ملے گا، حکومت نے ’یوتھ گارنٹی‘ منصوبہ شروع کردیا

درخواست فارم کی پنجاب طرز پر فیس مقرر کی گئی تھی۔ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے دستاویزی کارروائی، بزنس سائٹ وزٹ اور ٹیکنیکل و فنانشل اپریزل کے بعد اہل درخواست گزاروں کو مارچ 2026 کے اوائل میں بلاسود قرضہ جات کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر قرض کب ملے گا وزیراعظم یوتھ لون پروگرام وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قرض کب ملے گا وزیراعظم یوتھ لون پروگرام وی نیوز درخواستیں موصول کشمیر کے قرضہ جات کے مطابق کے لیے کے تحت

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری