کچے میں پولیس کا آپریشن جاری، خطرناک ڈاکو نے سرینڈر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
کچے میں جاری ’نجات مہران آپریشن‘ کے دباؤ کے نتیجے میں متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور 10 لاکھ روپے انعام یافتہ ڈاکو رب رکہیو ناریجو ولد نظر محمد عرف نظرو ناریجو نے خیرپور پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل ہونے کا آخری موقع
ڈی آئی جی لاڑکانہ، سکھر ناصر آفتاب کی کمانڈ میں جاری مؤثر حکمت عملی اور ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں کچے کے ڈاکوؤں کو سرینڈر یا پولیس مقابلے کے منطقی انجام کے لیے تیار رہنے کا واضح پیغام دینے کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔
سرینڈر کرنے والے ڈاکو کے والد نظرو ناریجو جرائم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے تھے اور 150 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
حکومت کی جانب سے اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے سب سے بڑی رقم، 2 کروڑ روپے انعام مقرر کی گئی تھی، اور والد پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، جس میں 2 پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے تھے۔
رب رکہیو ناریجو اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا۔ اس نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے نہ صرف خود پولیس کے سامنے سرینڈر کیا بلکہ اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار پھینک کر پیش ہونے کا پیغام دیا۔
ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہاکہ کچے میں جاری ’نجات مہران آپریشن‘ ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل ہونے کا آخری موقع
انہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس آپریشن سرینڈر کچے کے ڈاکو وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس ا پریشن کچے کے ڈاکو وی نیوز کچے کے ڈاکو کے لیے
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/