اپنے بیان میں سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث اصل دہشتگرد اور انکے سہولت کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں بے گناہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ پارٹی خودکش حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

کوئٹہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں امام بارگاہوں میں خودکش دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث اصل دہشت گرد اور انکے سہولت کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ جنہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسے واقعات کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، جن کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہے۔ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار