Islam Times:
2026-07-24@00:55:38 GMT

موضوع: کیا ایران امریکہ تنازعہ تیسری عالمی جنگ بن سکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: کیا ایران امریکہ تنازعہ تیسری عالمی جنگ بن سکتا ہے؟
مہمان تجزیہ نگار: انجینئر سید علی رضا نقوی
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
سولات و موضوعات
کیا ایران امریکہ تنازعہ تیسری عالمی جنگ بن سکتا ہے؟
کیاامریکہ دھکمیوں کے ذریعے ایران کو نفسیاتی دباؤ میں لانا چاہتا ہے
کیارہبر کی ریجنل جنگ کی دھمکی امریکہ کو مذاکرات کی کی میز پہ لائی ہے؟
ممکنہ جنگ میں چین کی مداخلت اور جدید اسلحہ کا استعمال ہوسکتا ہے؟
علاقے میں موجود جن ممالک میں امریکی فوجی اڈے ہیں وہ بھی جنگ کا حصہ بنیں گے؟
کیا عمان مذاکرات سے امریکہ ایران جنگ ٹلنے کی توقع ہے؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
ایران امریکہ عمان مذاکرات  میں کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوئی
جنگ کے بادل ابھی خطے پہ منڈلا رہے ہیں
رہبر معظم اور ایرانی قیادت کا امریکی دھمکیوں کے باوجود ثابت قدم رہنا دلیری کا اظہار ہے
امریکہ کا مذاکرات  کی ٹیبل پہ آنا  اس بات کا واضح اظہار ہے کہ وہ ایران کو دباو میں نہیں  لاسکا
گزشتہ برس کے جون  ۲۰۲۵ کی جارحیت کے باوجود امریکہ و اسرائیل کو ہزیمت اٹھانا پڑی تھی
ایران کا  پرامن ایٹمی پروگرام جاری و ساری  اور موجود ہے
امریکہ نے اپنی سب بڑی  فوجی چھاؤنی ابراہم لنکن نے کیوں بھیجی؟ یہ سوال بہت اہم ہے
امریکہ کا مطالبہ ایران کا میزائیل پروگرام رول بیک کرنے کا بھی ہے
ایران اور اس کے اسلامی انقلاب نے امریکہ کا عالمی سپر پاور ہونے کا تکبر چکنا چور کردیا ہے
ایران نے امریکہ و اسرائیل کے ناقبل تسخیر ہونے کا طلسم تو ڑدیا
ایران نے اپنی جنگی حکمت عملی کے ذریعے پہلی بار جارح اسرائیل کو دفاعی مقام پہ پہنچادیا
امریکہ کی گیدڑ بھبکیاں اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے
امریکہ نفسیاتی و اعصابی جنگ کے باوجود اب مذاکرات کی میز پہ شکست  سے بچنے کے لئے آیا ہے
امریکہ و اسرائیل کو غلط فہمی تھی کہ ایران ماضی کی طرح مذاکرات میں دفاعی طرز اختیار کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد نے مذاکرات میں بہت جارحانہ و  دلیرانہ انداز اپنا یا ہے
رہبر معظم کے مطابق امریکہ ہمیشہ اپنے مذاکرات میں کئے گئے وعدوں سے انحراف کرتا ہے
ایران نے اس بار مذاکرات میں اپنی برتری کو قائم رکھا ہے
ایرانی وفد نے اس بار بھی براہ راست گفتگو سے انکار کردیا اور عمان کے نمائندے ذریعے مذاکرات ہوئے
امریکی  وفد رجیم تبدیلی کی بجائے بیلسٹک میزائیل پروگرام کو رول بیک کرنے کی بات کرتا رہا
ایران کا خرم شہر نامی میزائیل مبینہ طور پہ ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے
اطلاعات کے مطابق ایران بیلسٹک میزائیل پروگرام پہ کوئی کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں
ایران اسرائیل کو اپنے نشانے پہ رکھنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا
اسی لئے اسرائیلی میڈیا "واشنگٹں تہران مذاکرات" ناکامی کا پراپیگنڈہ کرتا رہا ہے
یہ بات  تو اظہر من الشمس ہے کہ اگر یہ جنگ چھڑ گئی تو محدود نہیں رہے گی
عالمی میڈیا تو چین کے بحری جہازوں کی  خلیج میں  گشت اور روسی فائٹرز کا یارانی فضاؤںمیں ہونے ویڈیو چلاتا رہا ہے
 شنید ہےایران  نے روس اور چین کی مدد سے الیکٹرانک وار فیئر جو  کسی قسم کی جنگی مہم کو جام کرسکتے ہوں  ، نصب کئے ہیں
مبینہ طور پہ ایرانی  فضا نے جام کرنے والا "الیکٹرانک وارفیئر" اوڑھا ہوا ہے
روسی صدر اور چینی صدر کی پانچ فروری کو ٹیلی فون پر  طویل وڈیو  فون کال کا میڈیا پہ بہت تذکرہ ہے
مبینہ طور پہ روسی صدر  اور امریکی صدر کی طویل ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی ہے
 ایران پہ حملے کی صورت میں روسی صدر نے  خود پہ حملہ کہا ہے
ایران نے اندرونی طور پہ ایٹمی حملہ سے محفوظ رہنے کے روسی طرز کے شلیٹرز بنا لئے ہیں
امریکہ کا جارحانہ انداز صرف صیہونی حکومت کو محفوظ رکھنے کے لئے ہے
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل کو ہے امریکہ امریکہ کا ہے ایران ایران نے طور پہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم