ماسکو: روس کی ملٹری انٹیلیجنس ایجنسی (جی آر یو) کے نائب سربراہ پر قاتلانہ حملے کے شبہے میں گرفتار ایک شخص کو دبئی سے ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ روس نے حملے کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پیدا ہونے والے روسی شہری لیوبومیر کوربا کو متحدہ عرب امارات سے روس کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس پر جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف پر فائرنگ کرنے کا شبہ ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق 64 سالہ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو جمعے کے روز شمالی ماسکو میں واقع ایک اپارٹمنٹ بلاک کے قریب سائلنسر لگے ماکاروف پستول سے تین گولیاں ماری گئیں۔ زخمی جنرل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا اور ان کی جان بچا لی گئی۔

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسے یوکرینی خفیہ اداروں کی جانب سے حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا،یوکرین نے روس کے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔

روسی حکام کے مطابق کیس میں دو مزید معاون ملزمان کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک وکٹر واسن، کو ماسکو سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری مشتبہ خاتون زینائدا سیریبریتسکایا فرار ہو کر یوکرین چلی گئی ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملزم کی گرفتاری میں تعاون پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق صدر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطے میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق کیا گیا

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری